پنجاب میں پرائمری جماعتوں کیلئے نیا کریکولم تیارکرلیا گیا

پنجاب میں پرائمری جماعتوں کیلئے نیا کریکولم تیارکرلیا گیا

پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں رٹہ کے بجائے عملی سرگرمیوں پر توجہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے پرائمری سطح پر تعلیم کا معیار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پہلی سے پانچویں جماعت تک نیا ایکٹیویٹی اور کانسپٹ بیسڈ کریکولم تیار کرلیا۔ نئے نصاب میں روایتی رٹہ سسٹم کے بجائے طلبہ کی سمجھ بوجھ، تخلیقی صلاحیتوں، عملی سرگرمیوں اور بنیادی تصورات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئے کریکولم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری کے بعد آئندہ تعلیمی سیشن 2027 کیلئے پہلی سے پانچویں جماعت تک درسی کتب نئے نصاب کے مطابق تیار اور شائع کی جائیں گی۔نئے کریکولم کے تحت بچوں کو محض کتابی معلومات فراہم کرنے کے بجائے مختلف سرگرمیوں، عملی مشقوں اور کانسپٹ بیسڈ لرننگ کے ذریعے تعلیم دی جائے گی، تاکہ طلبہ بنیادی تصورات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور انہیں عملی زندگی میں استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔حکام کے مطابق نئے نصاب کا مقصد پرائمری سطح پر بچوں کی تعلیمی بنیاد مزید مضبوط بنانا اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ نئے کریکولم کے ذریعے طلبہ میں تخلیقی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتیں بھی اجاگر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...