خطرناک ڈرفٹنگ، ایک ملزم گرفتار دو گاڑیاں قبضے میں لی گئیں
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) میلسی چوک میں خطرناک ڈرفٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف اور شعیب عرف گوگا مبینہ طور پر میلسی چوک میں خطرناک ڈرفٹنگ کررہے تھے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی مرزا رحمت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم آصف کو گرفتار کرلیا، جبکہ شعیب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیں اور مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments