پمز میں 14 نومولود بچوں کی شہادت بڑا سانحہ ، تیمور مہے

 پمز میں 14 نومولود بچوں کی شہادت بڑا سانحہ ، تیمور مہے

غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ، پی ٹی آئی رہنما

ملتان (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکرٹری قانون پنجاب بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148 کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعہ میں 14 نومولود بچوں کی شہادت انتہائی افسوسناک اور بڑا سانحہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ پمز اسلام آباد کا معروف ہسپتال ہے ، تاہم سہولیات کی کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر صحت بھی صورتحال کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کئے گئے اور ہسپتال کا فائر و سموک الارم سسٹم فعال کیوں نہیں تھا۔بیرسٹر تیمور مہے نے مطالبہ کیا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آتشزدگی اور ٹرینوں کے بار بار حادثات تشویشناک صورتحال ہے ۔ حکومت عوام کو محض ‘‘سب ٹھیک ہے ’’ کہنے کے بجائے ایسے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...