پچاس سالہ شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

 پچاس سالہ شادی شدہ  خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے 50 سالہ شادی شدہ خاتون کے گھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے پر اس کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان کے رہائشی غلام صدیق نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کی حقیقی ہمشیرہ صغراں بی بی کی تقریباً 35 سال قبل محمد اسماعیل ولد لعل خان سے شادی ہوئی تھی اور وہ شوہر و بچوں کے ہمراہ بستی طلائی، موضع طلائی چنڈھر، کوٹ ادو میں رہائش پذیر تھی۔ مدعی کے مطابق وہ 10 جون کو گواہان کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ سے ملنے اس کے گھر پہنچا تو صغراں بی بی وہاں موجود نہ تھی۔ گھر میں موجود محمد اسحاق، محمد اسماعیل اور روبینہ بی بی نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر گئی ہے۔ مدعی اور اس کے ساتھیوں نے خاتون کی تلاش کی، تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...