بااثر زمیندار کے بیٹے پر خاتون سے زیادتی کا الزام
گگومنڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 231 ای بی میں بااثر زمیندار کے بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر حسین محفل میلاد میں شرکت کے لیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا، جبکہ اس کی اہلیہ گھر میں اکیلی موجود تھی۔ اسی دوران مبینہ طور پر دیہہ ہذا کے رہائشی بااثر زمیندار ہستہ خان ورک کا بیٹا آصف ورک اپنے ساتھی عرفان ورک کے ہمراہ زبردستی گھر میں داخل ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم آصف ورک نے پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments