پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن

 پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور  مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر کوٹ ادو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تمام بڑے بازاروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر فرقان آصف بزدار کی قیادت میں احتجاجی ریلی ریلوے چوک سے شروع ہوکر کالی پل پہنچی، جہاں سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، پٹرولیم لیوی، بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...