اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل میڈیا پر مبینہ مذہبی اشتعال انگیز ویڈیو پوسٹ کرنے پر تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد یعقوب کی مدعیت میں وارڈ نمبر ایک، نزد ریلوے اسٹیشن کے رہائشی ذیشان سیال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس کے پس منظر میں مبینہ طور پر مذہبی اشتعال انگیز آواز شامل تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments