جنوبی پنجاب کے طلبہ کی نادرا رجسٹریشن لازمی قرار

جنوبی پنجاب کے طلبہ کی نادرا رجسٹریشن لازمی قرار

سکولوں میں پہلے سے زیر تعلیم اور نئے طلبہ کی رجسٹریشن کی جائے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے طلبہ کی نادرا رجسٹریشن لازمی قرار دینے کافیصلہ ، خصوصی رجسٹریشن پلان تیار تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں زیر تعلیم اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ کی نادرا رجسٹریشن کے عمل کو مؤثر بنانے اور داخلوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈی جی نادرا اور جنوبی پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے درمیان ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوااجلاس میں طلبہ کے داخلے اور امتحانات کی رجسٹریشن کیلئے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کی پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سکولوں میں پہلے سے زیر تعلیم بچوں اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ کی نادرا میں بروقت رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی ریکارڈ کو مزید مستند اور شفاف بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...