کپاس سے کیڑوں کا تدارک یقینی بنایا جائے ،صباحت
کھیت میں پیلے لیس دار چپکنے والے پھندے 10عدد فی ایکڑ نصب کئے جائیں
ملتان (وقائع نگار خصوصی)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا گیارہواں اجلاس ڈائریکٹر سی سی آر آئی مس صباحت حسین کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کپاس کی فصل کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کاشتکاروں کے لئے 15ستمبر تک مختلف اہم سفارشات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ادارہ ہذا کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ستمبر کے دوران کپاس کی فصل پھل، پھول اور ٹینڈے بنانے کے اہم مرحلے سے گزر رہی ہے ، اس لئے کاشتکار فصل کی بروقت نگہداشت اور کیڑے مکوڑوں کے مؤثر تدارک پر خصوصی توجہ دیں۔اجلاس میں کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی کہ سفید مکھی کے تدارک اور نگرانی کے لئے کپاس کے کھیت میں پیلے لیس دار چپکنے والے پھندے 10 عدد فی ایکڑ کے حساب سے نصب کئے جائیں۔ اگر گرد و غبار کے باعث پھندوں پر موجود گوند کی چپچپاہٹ کم ہو جائے تو ان پر تازہ گوند لگا کر دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جائے تاکہ سفید مکھی کی مؤثر نگرانی اور گرفت کا عمل جاری رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments