لودھراں : ڈی پی او بینش فاطمہ کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری

لودھراں : ڈی پی او بینش فاطمہ کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری

شہریوں کی شکایات سنیں، فوری حل کیلئے افسروں کو احکامات جاری

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں بینش فاطمہ نے تھانہ سٹی لودھراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او بینش فاطمہ نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے ، جبکہ کسی بھی معاملے میں بلاوجہ تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے اور ان کی عزت و تکریم کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی اور جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ، جس کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...