گنے کی ٹرالیوں پر اوورلوڈنگ روکنے کیلئے کارروائی کا فیصلہ

 گنے کی ٹرالیوں پر اوورلوڈنگ روکنے کیلئے کارروائی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر کی مقررہ سائز، وزن، لائٹس اور ریفلیکٹرز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایتبوریوالا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ،ریل بازار میں شجرکاری مکمل کرنے کا حکم

وہاڑی،بورے والا(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت گنے کی ٹرالیوں پر اوورلوڈنگ اور مقررہ حدود سے زائد پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال سمیت متعلقہ افسران اور کسان اتحاد کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے ٹرالیوں پر مناسب لائٹس، ریفلیکٹرز اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کسان اتحاد نے قوانین پر عملدرآمد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بوریوالا میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے روڈ کی تعمیر، آئی بلاک اور اے بلاک روڈ پر ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ بس اسٹینڈ پر ٹریفک سگنلز کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے تجاوزات فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔ چک نمبر 505 ای بی روڈ پر سیوریج لائنز بچھانے کے کام کو بھی تیز کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار کا دورہ کیا اور دو روز میں پلانٹیشن مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ریل بازار کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا گیا ہے ، جہاں صفائی، خوبصورتی اور یکساں ڈیزائن شہریوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...