گھریلو پریشانی، طالبہ کالج کی چھت سے گر کر شدید زخمی

گھریلو پریشانی، طالبہ کالج کی  چھت سے گر کر شدید زخمی

کوٹ ادو،چوک سرور شہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ دنیا)چوک سرور شہید میں گھریلو پریشانی کے باعث 17 سالہ طالبہ کالج کی۔۔۔

 عمارت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے 10 بجے گورنمنٹ ٹیوٹا کالج چوک سرور شہید میں طالبہ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے طالبہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ طالبہ کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں اسے پولیس کی نگرانی میں مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ کی حالت نیم ہوش میں تھی اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...