کرپشن فری پولیسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا؛ڈی پی او

کرپشن فری پولیسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا؛ڈی پی او

ڈکیتی، چوری اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی اوز سعید احمد سیال، جمشید اکرم اور محمود اکبر کے علاوہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، محرران، ٹریفک افسران، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ کرپشن فری پولیسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کو بلاوجہ پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو خود احتسابی اپنانے اور ماتحت عملے کی کارکردگی و رویے کی نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو اور حقوق کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تھانوں کا ماحول عوام دوست بنایا جائے اور شکایات کا میرٹ پر فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے ، سنگین جرائم، ڈکیتی، چوری، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ڈی پی او نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...