منشیات کیس کے ملزم کو 5 سال قید جرمانے کی سزا

منشیات کیس کے ملزم کو  5 سال قید جرمانے کی سزا

ملتان(کورٹ رپورٹر) منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم فیاض حسین کو 05 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

احتساب عدالت ملتان نے گزشتہ روز تھل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے ) کے کیس کی سماعت کی اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے فریز کردہ 23 ہزار 107 ایکڑ سرکاری رقبے کے قابضین سے عذر داریاں طلب کی ہیں ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بھکر کے جاوید اقبال وغیرہ کی رٹ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے قبضہ دلانے کے آرڈر پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا ۔ احتساب عدالت ملتان نے ضلع وہاڑی میں قومی خزانے میں خورد برد کرکے اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق پولیس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز کے خلاف سماعت 7 اکتوبرتک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...