کوٹ ادو میں حادثات وواقعات، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

کوٹ ادو میں حادثات وواقعات، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

موٹرسائیکل تصادم، نوجوان کی طبیعت خراب، کھیت میں کام کرتے لڑکا زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)قصبہ گجرات اور محمود کوٹ میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں قصبہ گجرات میں نیشنل بینک کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 23 سالہ محمد سبحان ولد اجمل زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر قصبہ گجرات منتقل کردیا۔دوسرے واقعہ میں محمود کوٹ میں یونیک سکول کے قریب 15 سالہ محمد حارث، جو محمد جاوید کا بیٹا ہے ، والد سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر گولیاں کھانے سے متاثر ہوا۔ ریسکیو 1122 نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر قصبہ گجرات منتقل کردیا۔تیسرے واقعہ میں قصبہ گجرات کے چوک قریشی روڈ پر نیو تھانہ بلڈنگ کے قریب 15 سالہ محمد ارسلان ولد محمد اکرم کھیت میں کام کے دوران زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...