پہلے کرم دین میموریل انٹر ولیج کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح
وہاڑی (خبرنگار ) پہلے کرم دین میموریل انٹر ولیج پندرہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 19 ڈبلیو بی کا باقاعدہ آغاز ۔
مہمانانِ خصوصی رانا خالد حسین، صوفی شبیر احمد رانا اور حاجی طالب حسین اور رانا وسیم رومیو نے فیتہ کاٹ کر اور بال کھیل کر باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ رانا خالد حسین اور حاجی طالب حسین کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے ایک لاکھ روپے جبکہ صوفی شبیر احمد رانا کی جانب سے دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ رانا وسیم رومیو نے کہا کہ کرم دین میموریل انٹر ولیج کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنا اور انہیں صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔مہمانانِ خصوصی رانا خالد حسین اور صوفی شبیر احمد رانا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان موبائل فون کے غیر ضروری استعمال اور منشیات سے دور رہیں۔ اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو شاندار انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ 15 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments