گگو منڈی دیہات میں آئس کی مبینہ فروخت، نوجوان نسل متاثر

 گگو منڈی دیہات میں آئس کی مبینہ فروخت، نوجوان نسل متاثر

نثار بوٹا شہید چوکی کی حدود میں منشیات کی آسان دستیابی ،فوری کارروائی کا مطالبہ

گگو منڈی (نامہ نگار)شہروں کے بعد آئس کا نشہ دیہات تک بھی پہنچ گیا، پولیس چوکی نثار بوٹا شہید کی حدود میں واقع متعدد چکوک میں آئس کی مبینہ کھلے عام فروخت اور آسان دستیابی کے باعث نوجوانوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق چک نمبر 122، 126، 128، 130، 132 اور 134 ای بی سمیت دیگر دیہات میں آئس کے نشے نے کئی خاندانوں کو متاثر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دیہات میں آئس کی دستیابی آسان ہونے کے باعث نوجوان نسل تیزی سے اس نشے کی طرف راغب ہو رہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق بعض گھروں میں ایک یا دو نوجوان مبینہ طور پر آئس کے نشے میں مبتلا ہیں، جس سے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مکینوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث آئس کی خرید و فروخت جاری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو منشیات کا پھیلاؤ مزید بڑھ سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ 2 بی آر کے چکوک اور ملحقہ دیہات میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے ، منشیات کی فروخت کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...