نشتر روڈ بحالی منصوبہ پر کام تیز کرنے کا حکم
پارکنگ،ڈرینج، فٹ پاتھ،ٹریفک مینجمنٹ،بیوٹیفکیشن پلان پر بریفنگ
ملتان ( وقائع نگار خصوصی ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر نشتر روڈ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں نشتر روڈ کی بحالی، پارکنگ، ڈرینج، فٹ پاتھ، ٹریفک مینجمنٹ اور بیوٹیفکیشن پلان بارے بریفنگ دی گئی۔کمشنر عامر کریم خاں نے سڑک کے دونوں اطراف جاری کارپٹنگ، بیس کورس، پارکنگ ایریا، فٹ پاتھ اور دیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ بریفنگ کے مطابق نشتر روڈ کے 3600 رننگ فٹ حصے پر مختلف مراحل میں کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بعض کام تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کمشنر نے منصوبے میں یکساں اور منظم پارکنگ، بہتر پیدل گزرگاہوں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نشتر روڈ کی خوبصورتی کے لئے گرین کوریڈور، جدید لائٹنگ اور ملتان کی ثقافتی شناخت اجاگر کرنے والے ڈیزائنز شامل کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر و بحالی کے ساتھ بیوٹیفکیشن اور پارکنگ کا کام بھی مربوط انداز میں مکمل کیا جائے ، تاکہ نشتر روڈ شہریوں کے لئے ایک خوبصورت، محفوظ اور منظم شاہراہ بن سکے ۔ایس ای ہائی ویز غلام نبی نے تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments