تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون بچے سمیت 3زخمی
سکندرآباد (نامہ نگار ) کاکری والا کے قریب تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
چاہ پیر والا، میرن خان کے رہائشی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ۔ زخمیوں میں 35 سالہ شازمہ بی بی زوجہ محمد اصغر، 30 سالہ محمد اشفاق ولد مشتاق احمد اور 10 سالہ محمد ذیشان ولد محمد اصغر شامل ہیں۔ حادثے کے باعث تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments