اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹ، تجاوزات کے خلاف کارروائی

اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹ، تجاوزات کے خلاف کارروائی

اسسٹنٹ کمشنر کا فیلڈ وزٹ، تجاوزات کے خلاف کارروائیپولیو مہم، صفائی انتظامات اور عوامی سہولیات کا جائزہ، عملے کو ہدایات جاری

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ نے جھنگ موڑ اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک فیلڈ وزٹ کیا، جہاں انہوں نے تجاوزات کے خلاف کارروائی، پولیو مہم، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جھنگ موڑ پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور فیلڈ کوریج کا جائزہ لیتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانے اور رہ جانے والے بچوں کا فوری فالو اَپ کرنے کی ہدایت کی۔ مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا معائنہ بھی کیا گیا اور معیار بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ بعدازاں اے ڈی ایل آر آفس کے دورے کے دوران سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بروقت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...