عثمان جٹ وہاڑی چیمبر کے ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد

 عثمان جٹ وہاڑی چیمبر کے ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد

برادری کے مسائل اجاگر کرنے اور ضلع کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی امید

وہاڑی (خبرنگار) معروف تاجر اور نوجوان صحافی محمد عثمان جٹ کو وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ممبر بننے پر تاجر رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے ۔اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری ملتان کے سینئر رہنما مختار احمد بھٹی، صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس سید شیراز حسین، صدر ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی رجسٹرڈ انوار آفتاب، معروف قانون دان شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران ارشاد احمد بھٹی، صدر کریانہ ایسوسی ایشن وہاڑی اسلم مدنی اور دیگر شخصیات نے محمد عثمان جٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں اور کاروباری شخصیات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ملکی معیشت میں ان کے کردار کو مؤثر بنانے کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔ انہیں امید ہے کہ محمد عثمان جٹ صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تجارتی برادری کے مسائل بھی مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے ۔تاجر رہنماؤں نے توقع ظاہر کی کہ محمد عثمان جٹ ضلع وہاڑی کی ترقی، خوشحالی اور تاجر برادری کی بہتری کے لیے بھی مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...