وہاڑی ماڈل کورٹ کا فیصلہ،منشیات کیس کاملزم بری

وہاڑی ماڈل کورٹ کا فیصلہ،منشیات کیس کاملزم بری

ناقص تفتیش، ٹھوس عدم شواہدپر فیصلہ سنایا، استغاثہ الزام ثابت نہ کرسکا

وہاڑی (خبرنگار) وہاڑی ماڈل کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزم دلدار فرید کو بری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ٹھوس اور قابلِ اعتماد شواہد سے ثابت کرنے میں ناکام رہا۔تھانہ لڈن میں درج مقدمہ نمبر 372/26 کے مطابق موضع لڈن کے رہائشی دلدار فرید ولد رحمت علی دولتانہ پر تقریباً 2 کلو 200 گرام چرس فروخت کے لیے رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔مقدمے کی پیروی ڈسٹرکٹ بار کی وکیل رابعہ خان بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔ انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے پولیس تفتیش اور پیش کیے گئے شواہد میں موجود نقائص کی نشاندہی کی اور ملزم کا دفاع کیا۔عدالت نے مقدمے کے ریکارڈ، گواہوں کے بیانات اور پیش کیے گئے۔

 شواہد کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے کے لیے قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق شاد نے فیصلہ سناتے ہوئے دلدار فرید کو مقدمے سے بری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...