چک 167 باٹیاں والا میں سالانہ محفل مصطفیؐ کا انعقاد
علما کا عشق رسول ؐ، اتباع سنت، اتحاد امت اور خدمت خلق کو فروغ پر زور
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈیرہ پیر طالب حسین شاہ قریشی، چک نمبر 167 باٹیاں والا میں سالانہ محفل مصطفیٰ ؐ عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔ محفل کے بانی صاحبزادہ پیر حسنین شاہ قریشی ہاشمی تھے ، جبکہ صدارت سید واجد حسین شاہ نے کی۔ قیادت حضرت پیر محمد اظہر سلطان چادری نقشبندی المعروف نورانی سرکار نے فرمائی۔محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا پیر سید غلام نظام الدین نظام نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ تمام انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ آپ ؐ سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کریں، حسنِ اخلاق اپنائیں اور حقوق العباد کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی محافل نئی نسل کو سیرتِ نبوی ؐ اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ امتِ مسلمہ کو اختلافات سے بالاتر ہوکر اتحاد، رواداری اور خدمتِ خلق کو فروغ دینا چاہیے ۔محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت صاحبزادہ محمد عتیق الرحمن نقشبندی نے حاصل کی۔ صاحبزادہ محمد عامر سلطانی، حسن شاہ سعیدی اور نشاط احمد شاہ ساقی نے نعت خوانی کی، جبکہ نقابت مبشر شہزاد چشتی نے کی۔اس موقع پر علامہ محمد اجمل چشتی، علامہ محمد اکمل چشتی، علامہ محمد افضل چشتی، قاری سجاد نقشبندی، ماسٹر طاہر تورو، مہر جمشید، چوہدری محمد اسلم، اللہ نواز بلوچ، ماسٹر منظور، مہر اختر، حافظ محمد علی سہو سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments