کروڑ وں کے سرکاری درخت لاوارث، حفاظت پر سوالات

کروڑ وں کے سرکاری درخت لاوارث، حفاظت پر سوالات

درختوں کی فوری جانچ پڑتال، قانونی طریقہ کارسے نیلامی یقینی بنانے کا مطالبہ

وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ کے نواحی علاقے 75/15 ایل میں محکمہ جنگلات کے کروڑوں روپے مالیت کے درخت مبینہ طور پر لاوارث پڑے ہیں۔ ان کی حفاظت اور نیلامی کے لیے تاحال کوئی مؤثر اقدام دکھائی نہیں دے رہا۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں موجود درختوں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے اور قانونی طریقۂ کار کے مطابق ان کی نیلامی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے تاکہ قومی وسائل کا تحفظ ہو سکے ۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے میں مبینہ غفلت کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور درختوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...