جہانیاں ، گندم مہم 2026 کے سلسلے میں نمبردار کنونشن

جہانیاں ، گندم مہم 2026 کے سلسلے میں نمبردار کنونشن

اے سی فہد نور کی زیر صدارت اجلاس، سرکاری رقبوں پر گندم کی کاشت پر زور نمایاں کارکردگی دکھانے والے نمبرداروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں

جہانیاں (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز کالج جہانیاں کے الغزالی ہال میں گندم مہم 2026 کے سلسلے میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے کی۔ کنونشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حافظ شاہد جاوید، تحصیلدار میاں محمد فاروق، صدر نمبردار ایسوسی ایشن ضلع خانیوال چوہدری اکرام الغنی اور تحصیل جہانیاں کے نمبرداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حافظ شاہد جاوید نے شرکا کو گندم پالیسی 2026 کے بارے میں آگاہ کیا اور گندم کی بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نمبرداروں کو گندم کی کاشت سے متعلق حکومتی اقدامات اور پالیسی کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری رقبوں پر گندم کی کاشت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ گندم مہم کے اہداف کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کنونشن کے دوران ریکوری کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نمبرداروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...