کوٹ ادو ، غیر قانونی کلینکس کیخلاف کارروائی، متعدد سیل
اتائیت اور طبی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مزید قانونی کارروائی شروع
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا مغل نے غیر قانونی طبی سرگرمیوں اور اتائیت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کلینکس سیل کر دیے ۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے اور مبینہ طور پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے خلاف کارروائی کی۔محکمہ صحت کے مطابق علاقے میں غیر قانونی طبی سرگرمیوں، نامکمل دستاویزات اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس پر ڈاکٹر محمد رضا مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔سیل کیے گئے مراکز میں تنویر مصطفیٰ کلینک، ریلوے اسٹیشن محمود کوٹ؛ رضوان کلینک، نزد ایئرپورٹ، بستی موہانہ محمود کوٹ؛ خان کلینک، نزد پی ایس او پمپ محمود کوٹ؛ لطیف کلینک، وڈ والا، بیٹ سوہنی، غازی گھاٹ، قصبہ گجرات؛ اعظم کلینک، بستی رنوجا، غازی گھاٹ، قصبہ گجرات؛ رضوان کلینک، بستی رانوجہ، عباس والا؛ جبکہ نور میٹرنٹی ہوم اور خالدہ کلینک، چاہ محمد والا، قصبہ گجرات شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد رضا مغل نے کہا کہ غیر قانونی کلینکس اور اتائیت کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی، جبکہ سیل کیے گئے مراکز کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments