ریلیف پٹرول کی عدم دستیابی، شہری مشکلات سے دوچار

 ریلیف پٹرول کی عدم دستیابی، شہری مشکلات سے دوچار

ٹوکن حاصل کرنے کے باوجود پٹرول نہ ملنے کی شکایات، نوٹس لینے کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار)شہر اور گردونواح کے پٹرول پمپس پر وزیراعظم پاکستان کے ریلیف پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹوکن حاصل کرنے کے باوجود انہیں پٹرول کے حصول کے لیے بار بار پمپس کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔شہریوں ساجد، ماہتاب، ناصر، اسد، تنویر، اکرم اور دیگر نے بتایا کہ وہ ریلیف پٹرول کے ٹوکن لے کر متعلقہ پمپس پر پہنچتے ہیں تو انتظامیہ کی جانب سے پٹرول ختم ہونے کا بتایا جاتا ہے اور دوبارہ دستیابی پر فراہمی کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے ۔ ان کے مطابق بعض پٹرول پمپ مالکان ایپ نہ چلنے کا عذر پیش کرکے بھی پٹرول فراہم نہیں کرتے ۔شہریوں نے شکایت کی کہ اس صورتحال کے باعث ان کا وقت ضائع ہوتا ہے اور انہیں بار بار پٹرول پمپس پر جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، ریلیف پٹرول کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ٹوکن رکھنے والے شہریوں کو بلا تعطل پٹرول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...