وہاڑی میں قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو سزائے موت

وہاڑی میں قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو سزائے موت

ایک ایکڑ زمین کے تنازع پر محمد اکرم قتل، دو دیگر افراد زخمی ہوئے تھے عدالت نے چار ملزموں کو قید اور مجموعی طور پر 23 لاکھ جرمانہ بھی کیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کی حدود میں ایک ایکڑ زمین کے تنازع پر محمد اکرم کے قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود شاد نے مرکزی ملزم محمد طاہر کو سزائے موت اور پانچ سال قید کی سزا سنائی، جبکہ دیگر چار ملزمان کو بھی مختلف مدت کی قید اور مجموعی طور پر 23 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 265 ای بی میں ایک ایکڑ زمین کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں محمد اکرم جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اسلم اور بھتیجا زخمی ہوئے تھے ۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کو جرم کے مطابق سزائیں سنائیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق ڈرائیور وسیم کو پانچ سال، طیب کو 14 سال، احمد علی کو 16 سال اور محمد اشرف کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مرکزی ملزم محمد طاہر کو سزائے موت کے ساتھ پانچ سال قید کی سزا بھی دی گئی۔ عدالت نے تمام ملزمان پر مجموعی طور پر 23 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...