ٹرالر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوارلڑکا جاں بحق،دوسرازخمی
جمعہ خان موقع پر چل بسا، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا
سکندرآباد (نامہ نگار) بنگالہ موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگالہ موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 15 سالہ جمعہ خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق نوجوان کا تعلق رلاں والی سے بتایا جاتا ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی اور ورثا کے حوالے کرنے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے سے متعلق ضروری کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments