وارداتوں کا تسلسل نہ ٹوٹا، شہری عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم

 وارداتوں کا تسلسل نہ ٹوٹا، شہری  عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں زاہد یاسین سیتل ماڑی کے علاقے میں حق نواز کے موبائل فونز ۔۔

،لوہاری گیٹ کے علاقے میں زوہیب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکو ولید سے نگینے و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں فاروق کوتوالی کے علاقے میں دلشاد کے موبائل فونز نامعلوم ملزموں نے جھپٹا مارکر چھین لئے صلاح الدین کا موبائل ،الپہ کے علاقے میں رؤف کا میٹر بجلی کینٹ کے علاقے میں رضوان کی موٹرسائیکل جلیل آباد کے علاقے میں طلحہ جاوید کا موبائل چہلیک کے علاقے میں ذیشان اعجاز کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ قطب پور کے علاقے میں ارشد علی کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا گیا ۔ جاوید کا چنگ چی رکشہ ممتاز آباد کے علاقے میں عمر زاہد کی نقدی وموبائل ،محمود احمد کے موبائل فونز مخدوم رشید کے علاقے میں فضل کا سامان وغیرہ راجہ رام کے علاقے میں فدا حسین کے مالٹے چوری ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...