دو 17 سالہ لڑکیاں مبینہ طور پر اغوا
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یار خان اور نواحی علاقوں میں خواتین کے مبینہ اغوا کی دو وارداتوں میں 17 سالہ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔۔۔
پولیس نے ورثا کی شکایات پر مغوی لڑکیوں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پہلی واردات موضع کنڈانی میں پیش آئی، جہاں محمد اجمل کی 17 سالہ بیٹی مصباح کو مبینہ طور پر اسی علاقے کے رہائشی محمد صابر اور صائمہ بی بی اغوا کرکے لے گئے ۔دوسری واردات محلہ مسکین آباد میں ہوئی، جہاں خلیل احمد کی 17 سالہ بیٹی اقراء کو نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments