بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) غلہ منڈی کے تاجر کو مبینہ طور پر بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ، تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔۔
، جس پر مدعیان نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کھل، بنولہ، چوکر اور زرعی اجناس کے تاجر عبدالرحمن سے احتشام شبیر سکنہ کچا کھوہ نے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے 50 بیگ ونڈا، سرور اڈہ سندر لاہور نے 5 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے 137 بیگ ونڈا جبکہ ممتاز بھٹی کوٹ سادات نے 3 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے 95 بیگ ونڈا خریدے ۔ دوسری جانب جاوید اشرف سکنہ افتخار بلاک سے محمد شفیق ارائیں نے 20 لاکھ روپے جبکہ محمد زمان ڈوگر سے زبیر باجوہ نے دیرینہ تعلقات کی بنا پر 7 لاکھ 10 ہزار روپے بطور قرض حاصل کیے ۔ ادائیگی کے لیے دیے گئے چیک کیش نہ ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments