ہمسائے کا خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد،دانت توڑ دئیے
شجاع آباد گجو ہٹہ میں کبوتر اڑانے کا تنازع ،زخمی پٹھانی بی بی ہسپتال منتقل
سکندرآباد (نامہ نگار) شجاع آباد کے علاقے گجو ہٹہ میں کبوتر اڑانے کے تنازع پر مبینہ طور پر ہمسائے نے 48 سالہ خاتون پٹھانی بی بی کو ڈنڈے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے میں خاتون کے دانت ٹوٹ گئے ، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پٹھانی بی بی نے مبینہ طور پر اپنے ہمسائے محمد کاشف کو کبوتر اڑانے سے منع کیا، جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ الزام ہے کہ محمد کاشف نے طیش میں آکر خاتون پر ڈنڈے سے وار کیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔واقعے کے بعد زخمی خاتون کو ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments