گنے کی ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ روکنے ، ٹریفک روانی کی ہدایت

گنے کی ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ روکنے ، ٹریفک روانی کی ہدایت

کمشنر کا اجلاس ،شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر غور

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، اوور لوڈنگ کی روک تھام اور محفوظ نقل و حمل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور شاہراہوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان بیرسٹر بلال سلیم، ایڈیشنل کمشنر سید نوید عالم، ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین، ایس پی پٹرولنگ پولیس جان محمد اور سیکرٹری آر ٹی اے نذر حسین کورائی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنرز مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور لیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق گنے کی ٹرالیوں پر مقررہ حد سے زیادہ وزن لادنے کی روک تھام ضروری ہے۔ اوور لوڈنگ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اور شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ متعلقہ محکمے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرالیوں کے اطراف سے باہر نکلنے والے گنے کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔، جبکہ رات کے وقت سفر کرنے والی ٹرالیوں پر حفاظتی لائٹس اور ریفلیکٹرز لگائے جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...