کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا موقع دیا جائے ، محمدخالد خان

کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا  موقع دیا جائے ، محمدخالد خان

ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیرِ اہتمام وزارتِ ریلوے کی ہدایات اور وزارتِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے متعلقہ مراسلے کی روشنی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ۔

ریلی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان محمد خالد خان کی ہدایات اور ڈویژنل پرسنل آفیسر محمد اسامہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ‘‘کشمیر بنے گا پاکستان’’ اور ‘‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ’’ کے نعرے لگائے ۔مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...