انجمن تاجران باغ بگی تا سٹی مال کے انتخابات، تاجر امن دوست گروپ کامیاب
ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران باغ بگی تاسٹی مال، گودام روڈ کے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا۔
الیکشن کمیٹی کے مطابق مقررہ وقت دوپہر 12 سے 2 بجے تک درخواستیں جمع کرانے کی مہلت دی گئی، جبکہ تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک گھنٹے کی اضافی مہلت بھی دی گئی۔ تاہم تاجر امن دوست گروپ کے پینل کے علاوہ کسی دوسرے گروپ نے امیدواروں کے کاغذات جمع نہیں کرائے ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی شیخ عاصم اعجاز اور ممبران ساجد رضوان جگنو اور غلام مصطفی نے تاجر امن دوست گروپ کے امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments