بڑھتے آتشزدگی واقعات پر فائر سیفٹی کے ضوابط مزید سخت

 بڑھتے آتشزدگی واقعات پر فائر سیفٹی کے ضوابط مزید سخت

کمرشل عمارتوں کوکمپلیشن سرٹیفکیٹ کیلئے ریسکیو ‘ سول ڈیفنس سے بھی این او سی لیناہونگے

لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات پرایل ڈی اے نے عمارتوں میں فائر سیفٹی کے ضوابط مزید سخت کر دئیے ۔بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے بعد ملٹی سٹوری کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری ریسکیو 1122 کی کلیئرنس سے مشروط ،کمرشل عمارتوں کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے این او سی بھی لازمی ہونگے ۔بیسمنٹ کے راستوں سے ایمرجنسی سیڑھیوں تک آگ لگنے پرنئے ضوابط میں محفوظ انخلا کیلئے متعدد شرائط مقرر کر دی گئیں۔دستاویزات کے مطابق بیسمنٹ میں داخلے اور اخراج کیلئے 3 آپشنز رکھے گئے ہیں۔ فرنٹ سائیڈ سے آمد و رفت کیلئے مشترکہ ریمپ کم از کم 18 فٹ ، الگ انٹری اور ایگزٹ ریمپ کی صورت میں دونوں کی چوڑائی کم از کم 10، 10 فٹ رکھنا ہوگی ۔دوسرے آپشن کے تحت بیسمنٹ میں داخلے کا راستہ سامنے کی جانب ہوگا، اخراج کیلئے پچھلی یا سائیڈ سپیس استعمال ہوگی۔ اگر ریمپ پچھلی یا سائیڈ سپیس میں بنایا جائے تو داخلے اور اخراج کیلئے الگ الگ ریمپ لازمی بناناہونگے ۔ بیسمنٹ کیلئے مکینیکل لفٹ کی اجازت بھی صرف لازمی ریمپ کے اضافی انتظام کے طور پر ہوگی۔ عمارتوں میں ایمرجنسی سیڑھیوں کے درمیان فاصلہ سوفٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔،سیڑھیاں عمارت کے کھلے اطراف میں بنانا لازم قرار ،عین مرکز میں تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی۔ہنگامی صورتحال میں فوری انخلا یقینی بنانے کیلئے سیڑھیوں تک آسان اور براہ راست رسائی کیساتھ مکمل وینٹی لیشن بھی ضروری ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...