میپکو صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ، گل محمد زاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت، شفاف اور مؤثر ازالہ میپکو کی اولین ترجیح ہے ۔
تمام متعلقہ افسر اور عملہ صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی آن لائن شکایات کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق حل کریں اور شکایت نمٹانے کے بعد کارروائی کی مکمل تفصیلات اور حقائق پر مبنی ریمارکس لازمی درج کریں۔انہوں نے کہا کہ کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS)، نیپرا اور ای آپریشنز (E-Ops) سسٹم پر موصول ہونے والی تمام شکایات بروقت حل کرکے صارفین کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments