مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر، خالد محمود
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد قابلِ تحسین ہے ۔
27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک اہم اور دردناک باب ہے ، جب 1947ء میں بھارتی افواج جموں و کشمیر میں داخل ہوئیں۔ یہ دن کشمیری عوام سے یکجہتی اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کے عزم کی تجدید کا موقع ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر رانا خالد محمود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments