اسوۂ رسول ؐ پر عمل ہی کامیابی کی ضمانت ، سرفراز فریدی

اسوۂ رسول ؐ پر عمل ہی کامیابی  کی ضمانت ، سرفراز فریدی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) خطیبِ اعظم آستانہ عالیہ پانی پت پاکپتن ڈاکٹر سرفراز احمد فریدی نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ذاتِ اقدس تمام انسانیت، خصوصاً مسلمانوں کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے ۔

امتِ مسلمہ کے انفرادی، اجتماعی، معاشی اور معاشرتی مسائل کا حل اسوۂ رسول ؐ کی پیروی میں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حضرت خواجہ پیر صادق علی صابری چشتی کے 54ویں سالانہ عرس مبارک اور ختم خواجگان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب آستانہ عالیہ چشتیہ صابریہ وہاڑی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی آرگنائزر جماعت اہلسنت حافظ پیر ڈاکٹر سلمان علی رانا چشتی صابری، پیر تیمور علی رانا چشتی صابری، پیر ذیشان صادق چشتی صابری اور پیر احمد فیضان چشتی صابری نے کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...