لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے دو واقعات، مقدمات درج

لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے دو واقعات، مقدمات درج

رقم کے تنازع پر فائرنگ، گھر میں گھس کردھمکیاں، قاتلانہ حملے کی کوشش

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں شہریوں کو قتل کی دھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے کے الزامات پر پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقے موضع دایہ چوکھا غربی میں پیش آیا، جہاں غلام محمد حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے کزن محمد جمشید اور محمد عاقل کے درمیان ادھار رقم کی ادائیگی پر تلخ کلامی ہوئی۔ مدعی کے مطابق اس نے مداخلت کرکے ملزمان کو منع کیا تو محمد سبیل سمیت دیگر نامزد اور نامعلوم افراد مبینہ طور پر مسلح ہوکر آگئے ۔ ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، فائرنگ کی اور مدعی کے گھر میں داخل ہوگئے ۔

دوسرا واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع ڈانڈے والا میں پیش آیا۔ مدعی محمد فیاض کے مطابق اس کا اپنے ہمسایوں محمد عمران، محمد فیاض اور محمد اعجاز کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ مدعی نے الزام لگایا کہ محمد عمران نے فون کرکے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعدازاں وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ محمد فیاض اور محمد اعجاز وہاں آگئے اور دھمکیاں دینے لگے ۔ اسی دوران محمد عمران بھی گھر سے باہر نکلا، جس کے ہاتھ میں مبینہ طور پر 30 بور پستول تھا۔ ملزم نے مدعی پر سیدھے چار فائر کیے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...