وہاڑی میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،شہری کنگال
نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون، مویشی اور سکول کے کیمرے چوری ہوگئے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے طلحہ سے اسلحے کے زور پر 20 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ اسی علاقے میں زیشان کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم چور محسن علی کا موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ گگو کی حدود میں محمد شہباز کا 60 ہزار روپے مالیت کا کٹا چوری کر لیا گیا، جبکہ محمد پرویز کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی۔دوسری جانب سلمہ مقبول کے مطابق نامعلوم چور سرکاری سکول سے نو سکیورٹی کیمرے ، ڈی وی آر اور ایل سی ڈی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم نوسرباز علی حسنین سے موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments