نشتر ہسپتال کیلئے جدید سی ٹی سکین مشین کی منظوری

نشتر ہسپتال کیلئے جدید سی ٹی سکین مشین کی منظوری

سٹی سکین مشین کی فراہمی سے مریضوں کو ریلیف ملے گا:عظمت محمود خان

ملتان (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود خان نے نشتر ہسپتال ملتان کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے لئے ایک مزید جدید سی ٹی سکین مشین فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ جنوبی پنجاب احسان الحق، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر طبی یونٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے علاج معالجے کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ نے نشتر ہسپتال کے لئے مزید جدید سی ٹی سکین مشین کی فراہمی کی منظوری دی۔عظمت محمود خان نے کہا کہ حکومت پنجاب مریضوں کو بہترین اور بروقت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ نشتر ہسپتال جیسے بڑے تدریسی ادارے کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔اس موقع پر اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر فاروق احمد، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...