پولٹری فارمز کیسز ماحولیاتی رپورٹ سے مشروط
کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی اجلاس، پولٹری فارمز کے گرد شجرکاری نہ کرنے پر متعدد کیسز موخر کردیئے خانیوال 34، لودھراں 3 ، وہاڑی کے 2 سمیت 39 کیسز ماحولیاتی منظوری کے لئے رپورٹ
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس میں ماحولیاتی منظوری کے لئے پولٹری فارمز کے 39 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ ماحولیاتی منظوری کے عمل کو مؤثر، بروقت اور شہریوں کے لئے سہل بنایا جائے ۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ درخواست گزاروں کی جانب سے ایپ پر درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ افسر تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے کیسز ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی (DEAC) کے سامنے منظوری کے لئے پیش کریں، تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ کمیٹی کی منظوری کے بعد متعلقہ افسر درخواست گزاروں کو خود فون کرکے آگاہ کریں کہ ان کا این او سی منظور ہو چکا ہے ، تاکہ وہ متعلقہ دفتر سے اپنا این او سی وصول کر سکیں۔ اجلاس میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع خانیوال کے 34، ضلع لودھراں کے 3 اور ضلع وہاڑی کے 2 کیسز سمیت مجموعی طور پر 39 کیسز ماحولیاتی منظوری کے لئے رپورٹ کیے گئے ۔دستیاب رپورٹ کے مطابق خانیوال میں 19 نئے کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 5 مؤخر کئے گئے ، جبکہ 15 کیسز 6 اکتوبر 2026 کے اجلاس میں شجرکاری سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مؤخر ہوئے ۔ لودھراں میں ایک نیا کیس موصول ہوا، جبکہ 2 کیسز شجرکاری سرٹیفکیٹ اور ایس آئی آر کی تکمیل نہ ہونے کے باعث مؤخر کئے گئے ۔ ادھرڈویژنل انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر کے منفرد شاہکار کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملتان ایونیو پر ایشیا کا سب سے بڑا سنگل شطرنج کنگ نصب کر دیا گیا ہے ، جسے دنیا کے چھٹے بڑے شطرنج پیس کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے ۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں کے مطابق شطرنج کنگ کی مجموعی بلندی 11.41 فٹ جبکہ وزن تقریباً ایک ہزار کلوگرام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments