سابق کونسلر کے گھر پر فائرنگ دھمکی آمیز کال کے بعد ملزمان فرار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سابق کونسلر بشیر احمد رحمانی کے گھر پر نامعلوم نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی۔ مبینہ طور پر کال کے 15 منٹ بعد نقاب پوش ملزمان نے ان کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی چلائی گئی تین گولیاں لوہے کی چادر سے گزر کر گھر کی اندرونی دیوار میں جا لگیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments