اے سی اُمِ حبیبہ کا سہولت بازار مظفرگڑھ کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ

اے سی اُمِ حبیبہ کا سہولت بازار مظفرگڑھ کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ

اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُمِ حبیبہ نے سہولت بازار مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور بازار کے انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں، فراہمی اور فروخت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے مسائل بھی سنے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دکانداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ بازار کے انتظامی امور بہتر بنائے جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے زور دیا کہ سہولت بازار میں اشیائے ضروریہ کی مسلسل دستیابی، معیار اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔ شہریوں کو خریداری کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے صفائی، نظم و ضبط اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ سہولت بازاروں کے ذریعے روزمرہ استعمال کی اشیا مناسب نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے بالخصوص کم آمدنی والے طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت قائم ان بازاروں کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں شہریوں کو ریلیف دینے کے ساتھ مقامی افراد کے لیے کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ بازاروں کی نگرانی اور سہولیات میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...