بوریوالا، چار سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید

بوریوالا، چار سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید

عدالت نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، عدم ثبوت پر دو ملزم بری

بورے والا (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا شعیب انور قریشی نے تھانہ سٹی کے چار سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم آصف مغل کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جبکہ مقدمے میں نامزد دو دیگر ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے میں معمولی تنازع پر راشد علی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آصف مغل سکنہ 463 ای بی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت کے حکم کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...