کرکٹ چیمپئن شپ، سردار کوڑے خان سکول مظفرگڑھ فاتح
ارمغان علی بلاول بہترین کھلاڑی قرار،فائنل میںہائی سکول کوٹ ادو کو شکست
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری فراست نواز خان بابر کی سرپرستی میں منعقدہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ سکول کرکٹ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 16 سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ سردار کوڑے خان سکول مظفرگڑھ اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو کے درمیان کھیلا گیا۔ کوٹ ادو کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز بنائے ، رضوان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ سردار کوڑے خان سکول کے اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ارمغان علی بلاول نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سردار کوڑے خان سکول نے 29ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اسد نے 57 رنز بنائے ۔ اس طرح فاتح ٹیم نے فائنل چار وکٹوں سے جیت لیا۔اختتامی تقریب میں ملک مظہر پہوڑ، پرنسپل رانا طاہر بشیر، مولانا محمد دلاور خان اور مہر مرید حسین سیال نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments