فرقان آصف کابطور امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو حلف

فرقان آصف کابطور امیر جماعت  اسلامی ضلع کوٹ ادو حلف

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے نومبر 2026ء سے نومبر 2028ء تک کی میقات کے لیے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب میں مجلس شوریٰ کے ارکان نے نومنتخب امیر ضلع کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ارکان نے امید ظاہر کی کہ وہ جماعتی نظم کو مزید مضبوط بنانے اور ضلع بھر میں جماعت اسلامی کی دعوتی، تنظیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...