گندم کی کاشت کے اہداف ہر صورت مکمل کرنیکی ہدایت

گندم کی کاشت کے اہداف ہر صورت مکمل کرنیکی ہدایت

نہری پانی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، کمشنر ڈیرہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی زیرصدارت گندم کی کاشت کے فروغ اور نہری پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف، کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور نہری پانی چوری کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کاشتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے اور انہیں گندم کی کاشت کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں نہری پانی چوری کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور نہری نظام کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام کاشتکاروں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق نہری پانی فراہم کیا جائے تاکہ کسی کو حق سے محروم نہ ہونا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...